: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔ 5جولائی(اعتماد نیوز) گنٹور میں آج آتشزدگی کے حادثہ سے
200مکانات خاکستر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گنٹور کے مضافاتی علاقہ لنگایا
پالیم کے الوری سیتا راما راجو کالونی میں آج صبح آتشزدگی کے واقعہ کے بعد
یہ حادثہ پیش آیا۔ سب سے پہلے آگ گرووما نامی خاتون کے گھر سے نکلی جسکے
بعد آگ پھیلتے ہوئے دوسرے مکانات تک پھیلتے ہوئے
200مکانات کو اپنی لپیٹ
میں لیلی۔ مکانات جھونپڑوں کے ہونے کی وجہ سے آگ پھیلنے میں زیادہ دیر نہیں
لگی۔ اس دوران دس گیس سلنڈر پھٹ جانے کے سبب آگ کی شدت میں مزید اضافہ
ہوگیا۔تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہ ہونے پر عہدیداروں نے راحت کی
سانس لی۔ مقامی تحصیلدار نے متاثرین میں سے فی کس 5ہزار روپئے رقم کے ساتھ
20کیلو چاول کی فراہمی کا تیقن دیا۔